وباء سے محفوظ رہنے کیلئے اجتماعی قربانی کا فروغ وقت کا تقاضا

وباء سے محفوظ رہنے کیلئے اجتماعی قربانی کا فروغ وقت کا تقاضا

  

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ میں تو یہی کہوں گا وباء کسی کی دوست ہوتی اور نہ ہی اس کا کوئی مذہب ہوتا ہے، پچھلے دو ماہ سے عوام سے یہی اپیل کررہا ہوں چھو ٹی عید کی غلطیاں نہ دہرائیں،بڑی عید پر پرہیز کر یں، انفرادی کی بجائے اجتماعی قربانی کو ترجیح دیں اسی میں سب کا فائدہ ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے۔ا نہو ں نے کہا بطور وفاقی مذہبی امور عوام سے درخواست کرتا ہوں وہ عیدالاضحی کے موقع پر کورونا سے بچاؤ کیلئے حکومت اور عالمی ادارہ صحت کے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں، انفر ا دی کی بجائے اجتماعی قربانی کرنے کو فروغ دیں تاکہ اہم مذہبی فریضہ بھی ادا ہو اور ہم وائرس سے بھی محفوظ رہ سکیں۔

نور الحق قادری

مزید :

صفحہ اول -