احتساب کا نعرہ لگانے والے کرسی کے پیچھے چھپ رہے ہیں،عظمیٰ بخاری

احتساب کا نعرہ لگانے والے کرسی کے پیچھے چھپ رہے ہیں،عظمیٰ بخاری

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خود سے احتساب شروع کرنے کا نعرہ لگانے والا شخص آج کرسی کے پیچھے چھپ رہا ہے۔ہیلی کاپٹر اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں نیازی صاحب مفرور ہیں۔چیئرمین نیب کی ہواؤں کا رخ صرف (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی طرف مڑتاہے۔

مالم جبہ اور بی آر ٹی کے کھڈوں کی طرف جاتے چیئرمین نیب کے پر جلتے ہیں۔ چیئر مین نیب کو مشورہ ہے کہ وہ حکومت سے بلیک میل ہونا چھوڑدیں۔خواجہ برادران کے کیس میں بھی سپریم کورٹ نے نیب کے احتساب پر سوالات اٹھائے ہیں۔نیب شریف اور عزت دار لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے والا ادارہ بن چکا ہے۔شہبازشریف بیماری کی حالت میں بھی نیب آفس اور عدالت میں پیش ہورہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -