انفرادی قربانی پر پابندی ناممکن دوران وباء اجتماعی اقدام فائدہ مند

انفرادی قربانی پر پابندی ناممکن دوران وباء اجتماعی اقدام فائدہ مند

  

جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما فرید پراچہ نے کہا ہے اجتماعی قربانی صدیوں سے ہوتی آرہی ہے مگر کورونا کی آڑ میں کسی کو پابند نہیں کیا جا سکتا کہ وہ انفرادی کی بجائے صرف اجتماعی قربانی ہی کریں۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا انفرادی قربانی کرنے پر کسی پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی البتہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہو ئے عوام کو اجتماعی قربانی کرنے پر ترجیح دینا چاہئے اس سے مالی طور پر بھی فائدہ ہے اور جانی طور پر بھی۔ جماعت اسلامی سالہا سال سے الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت اجتماعی قربانی کو فروغ دے رہی ہے اور اس میں عوام بڑھ چڑھ کر حصہ بھی لیتے ہیں، اسی طرح کے کسی مرکزیا کسی سینٹرز کے ذریعے اجتماعی قربانی کر لی جائے تواس سے عوام کو ہی فائدہ ہو گا۔

فرید پراچہ

مزید :

صفحہ اول -