سابق ادوار میں معیشت کے ساتھ گھناؤنا کھیل کھیلا گیا،جمشید اقبال چیمہ

سابق ادوار میں معیشت کے ساتھ گھناؤنا کھیل کھیلا گیا،جمشید اقبال چیمہ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ سابق ادوار میں غلط پالیسیاں بنا کر معیشت کے ساتھ گھناؤنا کھیل کھیلا گیا اور مصنوعی اعداد وشمار کے ذریعے عوام سے حقائق چھپائے گئے، خراب صورتحال کی ذمہ دار سابق حکومت ہے، ماضی کی حکومتوں نے عام آدمی کے مسائل سے پہلوتہی کرکے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا، اب ہر کام میرٹ پرہوگا۔مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے انصاف ویلفیئر ونگ کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکرپٹ عناصر کی وجہ سے وطن عزیز آگے بڑھنے کی بجائے پیچھے گیا۔

تحریک انصاف کی حکومت نے ملک میں کرپشن کے خلاف علم بلند کیا ہے اور کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے۔ پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے کرپشن کے ناسورکو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت معیشت کو صحیح سمت پر لانے کے لئے ملکی مفاد میں فیصلے کر رہی ہے۔ سابق حکومت کے دور میں پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -