کورونا وباء، پاکستان میں مزید 7اموات 376نئے مریض رپورٹ، بھارت میں صورتحال بدترین متاثرین کی تعداد 12لاکھ سے تجاوز کر گئی

          کورونا وباء، پاکستان میں مزید 7اموات 376نئے مریض رپورٹ، بھارت میں ...

  

اسلام آباد، نئی دہلی (سٹاف رپورٹر)ملک میں کورونا سے مزید 7 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 5709 ہوگئی جبکہ 376نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 269191 تک جاپہنچی۔اب تک پنجاب میں 2100، سندھ میں 2060 اور خیبر پختونخوا میں 1158 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ اسلام آباد میں 162، بلوچستان میں 136، آزاد کشمیر میں 48 اور گلگت بلتستان میں 45 افراد کا انتقال ہوا ہے۔ بروز جمعرات ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 376 کیسز اور 7 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 313 کیسز 5 ہلاکتیں، اسلام آباد 21 کیسز ایک ہلاکت، گلگت 18 کیسز اور آزاد کشمیر سے 24 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔پنجاب سے کورونا کے 313 کیسز اور 5 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی۔سرکاری پورٹل کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کْل تعداد 91129 اور ہلاکتیں 2100 ہو چکی ہیں۔صوبے میں اب تک کورونا کے 66802 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا کے مزید 21 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 14722 اور ہلاکتیں 161ہو گئی ہیں۔اس کے علاوہ شہر میں کورونا سے صحتیاب ہونیوالوں کی تعداد 12023 ہوگئی ہے۔گلگت بلتستان سے کورونا کے مزید 18کیسز سامنے آئے جن کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی۔پورٹل کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 1896 ہوگئی جبکہ وہاں اموات کی تعداد 45 ہے۔گلگت میں کورونا سے صحتیاب ہونیوالوں کی تعداد 1498 ہے۔آزاد کشمیر سے بھی کورونا کے مزید 24 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔آزاد کشمیر میں اب تک مجموعی طور پر 1961 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ وہاں اموات کی تعداد 48 ہوگئی ہے۔آزاد کشمیر میں اب تک کورونا سے 1328 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔دوسری طرف بھارت میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث بدترین صورتِحال ہے جہاں اس سے متاثرین کی تعداد 12 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں پہلی مرتبہ یومیہ45 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے نئے کیس ریکارڈ ہو رہے ہیں۔بھا ر ت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کیساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا۔ملک بھر میں کورونا سے 29 ہزار 890 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 39 ہزار 684 ہو گئی ہے۔کورونا وائرس کے بھارت میں 4 لاکھ25 ہزار 528 مریض اب بھی ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 8 ہزار 944 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 7 لاکھ 84 ہزار 266 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وباء

مزید :

صفحہ اول -