احساس پروگرام ، ایک کروڑ 31 لاکھ 37ہزارسے زائد افراد میں ڈیڑھ کھرب سے زائد رقم تقسیم

احساس پروگرام ، ایک کروڑ 31 لاکھ 37ہزارسے زائد افراد میں ڈیڑھ کھرب سے زائد رقم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی حکومت نے احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت اب تک ایک کروڑ 31لاکھ 37ہزارسے زائد افراد میں ڈیڑھ کھرب روپے سے زائد رقم تقسیم کردی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت نقد رقوم کی تقسیم کی تفصیلات جاری کردیں، اب تک ایک کروڑ 31 لاکھ 37 ہزارسے زائد افراد مستفید ہوئے اور ڈیڑھ کھرب روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔بلوچستان کے 6 لاکھ 51 ہزارسے زائد مستحق افراد میں 7 ارب 91 کروڑ روپے تقسیم، گلگت بلتستان میں ایک ارب 16 کروڑ روپے جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ارب61 کروڑ روپے مستحق افراد میں تقسیم کیے گئے۔اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد کے 67 ہزار سے زائد افراد مین 81 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی گئی۔
احساس پروگرام

مزید :

صفحہ اول -