ملک بھر میں شراب کی فروخت پر مکمل پابندی کی درخواست مسترد

      ملک بھر میں شراب کی فروخت پر مکمل پابندی کی درخواست مسترد

  

لاہو(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائی کورٹ نے ملک بھر میں شراب کی فروخت پر مکمل پابندی کے لئے دائردرخواست ناقابل سماعت قرار دے کرمسترد کردی،فاضل جج نے قراردیا کہ عدالت پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی، اس سے پہلے عدالت کی جانب سے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا جس میں پنجاب حکومت، ایکسائز اینڈ ٹیکسٹیشن ڈیپارٹمنٹ ودیگر کو فریق بنایا گیا تھا،درخواست گزار کا موقف ہے کہ قانون کے مطابق غیر مسلموں کو ان کے مذہبی تہواروں پر شراب فروخت کی جا سکتی ہے،پنجاب کے بڑے ہوٹل سارا سال مقررہ مقدار سے زائد شراب فروخت کر رہے ہیں،ایک رپورٹ کے مطابق لاہور کے چار بڑے ہوٹلوں نے گزشتہ 3 سالوں میں 1952800 گیلن شراب فروخت کی،غیر مسلموں کی آڑ میں بھاری مقدار میں شراب کی کھلے عام فروخت جاری ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے شراب کی کھلے عام اور بھاری مقدار میں فروخت پر کوئی کاروائی نہیں کی جا رہی،عدالت سے استدعاہے کہ غیر مسلوں کے مذہبی تہواروں کے علاوہ سال بھر شراب کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔

درخواست مسترد

مزید :

صفحہ آخر -