اعتزاز احسن کی ذہنی حالت درست نہیں،راناثنااللہ

  اعتزاز احسن کی ذہنی حالت درست نہیں،راناثنااللہ

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان نے کہاہے کہ اعتزاز احسن کی ذہنی حالت درست نہیں،انہیں اپنے علاج پر توجہ دینی چاہیے،انہوں نے یہ بات لاہورہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران اعتزاز احسن کی طرف سے مسلم لیگ (ن) کو ناقابل اعتبار قراردینے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہی،رانا ثناء اللہ خان نے مزید کہا کہ اعتزازاحسن ایک اچھے وکیل اوراچھے انسان تھے لیکن اب ان کی ذہنی حالت درست نہیں،انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدنیب کوبند اوراس کے چیئرمین کو مستعفی ہوجانا چاہیے،نیب انتقامی کارروائیوں میں ملوث اورحکومت کے ہاتھ میں ہتھیارہے جو مخالفین کے خلاف استعمال ہورہاہے،یہ انتقام اب زیادہ دیر نہیں چل سکتا، یہ احتساب نہیں انتقام ہے،اس سے ملک نہیں چل سکتا،حکومت انتقام کی آگ میں جل رہی ہے، حکومت کے پاس کوئی پالیسی نہیں،اس حکومت سے چھٹکارہ حاصل نہ کیا گیا تو یہ لوگ ملک کو ایسی دلدل میں دھکیل دیں گے جس سے نکلنا نا ممکن ہوجائے گا،سپریم کورٹ کے فیصلے سے ثابت ہو چکا ہے کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کرنیوالا ادارہ بن چکا ہے،وہ ضمانت کیس میں میاں شہباز شریف سے اظہار یکجہتی کے لئے لاہورہائی کورٹ آئے تھے۔

راناثنااللہ

مزید :

صفحہ آخر -