حکومت ورلدڈ بنک اور اے آئی بی سے مزید 75کروڑ ڈالرقرض لے گی، معاہدے پر دستخط

      حکومت ورلدڈ بنک اور اے آئی بی سے مزید 75کروڑ ڈالرقرض لے گی، معاہدے پر ...

  

اسلام آباد(آن لائن) حکومت پاکستان نے رائز پروگرام کیلئے ورلڈ بینک اور ایشین انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ بینک کیساتھ 75کروڑ ڈالر مالیت کے دو فنانسنگ معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ ورلڈ بینک 500 ملین ڈالر کی فنانسنگ میں توسیع کرے گا جبکہ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک رائز پروگرام کیلئے 250 ملین ڈالر کی مالی اعانت فراہم کرے گا۔ یہ رقم بجٹ سپورٹ کی شکل میں رعایتی بنیادوں پر دی جائے گی۔رائز پروگرام کے تحت مالی انتظام کو بہتر بنانے کے لئے پالیسی اور انسٹیٹیوشنل فریم ورک کو بڑھانا جبکہ ترقی کو فروغ دینے کے لئے ریگولیٹری فریم ورک کو بہتر بنانا شامل ہے۔ مالی نظام کو مستحکم کرنے کی کوششوں سے حکومت کی معاشی پالیسیوں کو تقویت ملے گی۔ قرض معاہدوں پر دستخط سے ورلڈ بینک اور اے آئی آئی بی کے ذریعہ اگلے کچھ دنوں میں 750 ملین ڈالر کی رقم فوری طور پر پاکستان کو فراہم کی جائے گی۔ اس پروگرام کے تحت ادائیگیوں سے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہونگے اور معیشت کو لیکویڈیٹی ملے گی۔ سکریٹری وزارت اقتصادی امور نور احمد نے حکومت پاکستان کی جانب سے دونوں قرضوں کے معاہدوں پر دستخط کیے۔

مزید قرض

مزید :

صفحہ آخر -