سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی کمیٹی برائے قانون سازی کے قیام کی منظوری دیدی

  سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی کمیٹی برائے قانون سازی کے قیام کی منظوری ...

  

اسلام آباد(آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمانی کمیٹی براے قانون سازی کے قیام کی منظور دیدی ہے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی برائے قانون سازی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا نوٹیفیکیشن کے مطابق کمیٹی 24اراکین پارلیمنٹ پر مشتمل ہوگی وزیر امور خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کمیٹی کے چیئر مین نامزد کئے گئے ہیں کمیٹی میں حکومت کی نمائندگی وفاقی وزراء پرویز خٹک، اسد عمر، شفقت محمود، سینیٹر شبلی فراز، شیریں مزاری اور وزیرمملکت علی محمد خان کریں گے وزیر اعظم کے مشیران ڈاکٹر ظہیر الدین بابر اعوان اور مرزا شہزاد اکبربھی کمیٹی میں شامل ہو نگے جبکہ حکومتی ممبران قومی اسمبلی و سینٹ ملک محمد عامر ڈوگر،سینیٹر ڈاکٹر فروغ نسیم، سینیٹر انوار الحق کاکڑ اور غوث بخش خان مہربھی کمیٹی کا حصہ ہونگے کمیٹی میں شاہد خاقان عباسی، سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، رانا ثنا ء اللہ، احسن اقبال چوہدری، سینیٹر محمد جاوید عباسی مسلم لیگ ن کی نمائندگی کریں گے پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف، سید نوید قمر، سینیٹر شیری رحمٰن، سینیٹر فاروق حامد نائیک جبکہ ایم ایم اے پی کی رکن قومی اسمبلی شاہدہ اختر علی کمیٹی میں اپنی جماعتوں کی نمائندگی کریں گے پارلیمانی کمیٹی براے قانون سازی کا قیام قومی اسمبلی اور سینٹ سے منظور کردہ تحاریک کے تحت عمل میں لایا گیا۔ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ساڑھے 5بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے پارلیمانی کمیٹی متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کی طرف سے پاس کردہ انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2020اور اقوام متحدہ (سلامتی کونسل) ترمیمی بل 2020پر غور کرے گی۔

کمیٹی منظوری

مزید :

صفحہ آخر -