حمزہ شہباز سے طلال چودھری، پی پی رہنما حسن مرتضیٰ کی ملاقات

  حمزہ شہباز سے طلال چودھری، پی پی رہنما حسن مرتضیٰ کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں حمزہ شہبازسے پاکستان پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی اور رہنما مسلم لیگ (ن) طلال چوہدری نے ملاقات کی۔ طلال چوہدری اور پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی کی یہ ملاقات پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے چیمبرز میں ہوئی،جس میں تینوں رہنماؤں کے مابین سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے دیگر ارکان اسمبلی بھی موجود تھے۔ اپوزیشن لیڈر میاں حمزہ شہبازسے مسلم لیگی ارکان نے اسمبلی کے جاری اجلاس کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور آئندہ کی حکمت عملی ترتیب دی۔
حمزہ شہباز ملاقات

مزید :

صفحہ آخر -