خیبر پختونخوا میں دنیا کی سب سے اونچی اور طویل فاصلے تک کیبل کار چلے گی

  خیبر پختونخوا میں دنیا کی سب سے اونچی اور طویل فاصلے تک کیبل کار چلے گی

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا میں دنیا کی سب سے اونچی اور طویل فاصلے تک کیبل کار چلے گی، اپر دیر سے لوئر چترال تک 14 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔خیبر پختونخوا حکومت نے اپر دیر تا لوئر چترال کیبل کار منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت محکمہ سیاحت کا اجلاس ہوا جس میں اپر دیر تا لوئر چترال کیبل کار منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں منصوبے کی فیزیبلٹی اسٹڈی اور انجینئرنگ ڈیزائن پرکام شروع کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

کیبل کار

مزید :

صفحہ آخر -