اسلام میں احتساب کا جامع تصور موجو د، پلی بار گیننگ کا نہیں، چیئر مین اسلامی نظریاتی کونسل

  اسلام میں احتساب کا جامع تصور موجو د، پلی بار گیننگ کا نہیں، چیئر مین ...

  

اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے تجویز دی ہے کہ رویت ہلال کا تصور ملک سے باہر پورے خطے تک پھیلا دیا جائے، ایک دن عید یا رمضان کیلئے خطے کہیں بھی رویت پراعلان کیاجا سکتا ہے،اربوں کی کرپشن کرنے والے کو پکڑ کر پلی بارگین کرنا اسلام میں نہیں، اسلام میں احتساب کا جامع تصور موجود ہے۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے اپنے ایک انٹرویو میں نئی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بھارت اور دیگر ممالک کو ایک خطہ تصور کیا جاسکتا ہے رویت ہلال کا تصور ملک سے باہر پورے خطے تک پھیلا دیا جائے، ایک دن عید یا رمضان کیلئے خطے کہیں بھی رویت پراعلان کیاجا سکتا ہے افغانستان پہلے دن سے ہی عید اور رمضان سعودی عرب کے ساتھ کرتا ہے۔ انہوں نے رویت ہلال کمیٹی کے ٹی اوآرز بنانیکی بھی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ کئی علاقوں میں لوگ چاند کی جگہ کچھ اوردیکھ کر شہادت دے دیتے ہیں،علماء اور اسپیس ٹیکنالوجی کے درمیان رابطے کا اہتمام ہونا چاہییے فواد چوہدری اور رویت کمیٹی ایک ساتھ بیٹھ کر معاملے کو حل کر سکتے ہیں یہ کو ئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے کہ حل نہ ہو سکے فواد چوہدری کو چھیڑ چھاڑ کی عادت ہے وہ اِسے انجوائے کرتے ہیں۔ احتساب اور نیب میں پلی بارگننگ کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ اسلام میں احتساب کا جامع تصور موجود ہے،اربوں کی کرپشن کرنے والے کو پکڑ کر پلی بارگین کرنا اسلام میں نہیں،پاکستان سمیت کئی ممالک میں احتساب کا تصور منصفانہ نہیں،نیب کے بارے میں اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات موجود ہیں۔

قبلہ ایاز

مزید :

صفحہ آخر -