پاک چین تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینگے، پاکستانی قونصل جنرل

  پاک چین تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینگے، پاکستانی قونصل جنرل

  

بیجنگ(آئی این پی)شنگھائی میں پاکستانی قونصل جنرل حسین حیدر نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، پاکستان سی پیک کے تحت ملک بھر میں نو خصوصی اقتصادی زون تعمیر کر رہا ہے، پاکستان اور چین اقتصادی تعاون اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دیں گے، پاک چین تجارتی تعلقات ایک نئی بلندیوں پر پہنچ جائیں گے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق پاک چین جیانگ ایکسپورٹ آن لائن 2020 پاکستان کے لئے کیمیکل فارماسیوٹیکل اجزا (سی پی ایچ آئی)میلے کا انعقاد چینی شہر ہنگجو میں ہوا۔ صوبہ جیانگ کے محکمہ تجارت کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہان جی نے کہا میلے کا مقصد پاکستان اور چین کے صوبہ جیانگ کے مابین سی پی ایچ آئی تجارت کے فروغ کے لئے رابطوں کو بڑھانا ہے کیونکہ اسے مستقبل میں دوائیوں کے ایک بڑے برآمد کنندہ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

حسین حیدر

مزید :

صفحہ آخر -