بہادر خاتون آسیہ اندرابی 2 ساتھیوں سمیت تہاڑجیل کی سزا وارڈمیں منتقل

  بہادر خاتون آسیہ اندرابی 2 ساتھیوں سمیت تہاڑجیل کی سزا وارڈمیں منتقل

  

سری نگر(آئی این پی)مقبوضہ کشمیر کی خاتون علیحدگی پسند رہنما اور 'دختران ملت' کی چیئرپرسن آسیہ اندرابی اور ان کی دو ساتھی خواتین کو تہاڑ جیل کے 'سزا وارڈ' میں منتقل کیا گیا ہے،آسیہ اندرابی کے فرزند احمد بن قاسم نے ٹویٹ کیا ہے کہ ا س وارڈ کی حالت انتہائی دردناک ہے اور قیدیوں کو سخت مشکلات سے گذرنا پڑتا ہے۔ میری ماں کی عمر 60 برس ہے جبکہ ناہیدہ نسرین 54 برس اور فہمیدہ صوفی 32 برس کی ہیں۔ یہ تینوں خواتین مختلف امراض میں مبتلا ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کی علیحدگی پسند رہنما آسیہ اندرابی 2018 سے تہاڑ جیل میں قید ہیں جبکہ انہیں اور ان کی دو خاتون ساتھیوں ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی کواین آئی اے نے عسکریت پسندوں کو فنڈنگ کرنے کے الزام میں یو اے پی اے ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیاتھا۔

آسیہ اندرابی

مزید :

صفحہ آخر -