نیب کا ادارہ بند کیا جائے چیئرمین استعفیٰ دیں،مریم اورنگزیب

  نیب کا ادارہ بند کیا جائے چیئرمین استعفیٰ دیں،مریم اورنگزیب

  

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نیب کا ادارہ بند کرنے اور چئیرمین کے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کے باوجود نیب اور چئیرمین کا بدستور برقرار رہنا ہٹ دھرمی اور لاقانونیت ہے شہبازشریف جھوٹے، بے بنیاد مقدمات کے باوجود قانون کا سامنا کررہے ہیں، چور حکومت میں دندنا رہے ہیں جنہوں نے کھربوں کے شفاف منصوبے لگائے، نیب نیازی انتقام کا نشانہ ہیں، بی آرٹی پر آنکھیں بند ہیں شہبازشریف کینسر کا سامنا کرنے، قوت مدافعت کم ہونے کے باجود عدالت جاتے ہیں، عمران صاحب فارن فنڈنگ میں پیش نہیں ہوتے، پاکستان کے عوام سب جانتی اور دیکھ رہی ہے۔

مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -