جعلی ڈگری والے مراد سعید میرے چیلنجز سے گھبراگئے،قادر پٹیل

        جعلی ڈگری والے مراد سعید میرے چیلنجز سے گھبراگئے،قادر پٹیل

  

اسلام آباد(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ جعلی ڈگری والے مراد سعید میرے چیلنجز سے گھبراگئے ہیں،مراد سعید کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل نے کہا کہ جعلی ڈگری والے مراد سعید میرے چیلنجز سے گھبراگئے ہیں، قادر پٹیل نے سوال کیا کہ مراد سعید میں آخر کون سی اہلیت ہے کہ عمران خان نے انہیں ایم این اے بنادیا، مراد سعید بتائیں کہ وہ 200 ارب ڈالرز کہاں ہیں جن کا انتخابات سے قبل آپ نے انکشاف کیا تھا، اگر مراد سعید نے 200 ارب ڈالرز کا نہیں بتایا تو میں خود ان کی تلاشی لوں گا۔

قادر پٹیل

مزید :

صفحہ آخر -