عید الاضحی پر48کالعدم تنظیموں پر کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی عائد
لاہور (کرائم رپورٹر) محکمہ داخلہ پنجاب نے عیدالاضحی پر48 کالعدم تنظیموں پر قربانی کے جانوروں کی کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق مذکورہ کالعدم تنظیموں نے این او سی کے حصول کیلئے درخواستیں ہی دائر نہیں کیں جبکہ محکمہ داخلہ نے واضح کردیا ہے کہ اگر کسی کالعدم تنظیم کاکا رکن قربانی کے جانوروں کی کھالیں اکٹھی کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کیخلاف باقاعدہ مقدمہ درج کیا جائے گا یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے 2363 مدارس نے قربانی کے جانوروں کی کھالیں اکٹھی کرنے کیلئے این او سی کے حصول کے سلسلے میں محکمہ داخلہ کے پاس درخواستیں جمع کروائیں۔ جن میں سے محکمہ داخلہ نے دائر کی گئی 263 درخواستوں کی منظوری کا معاملہ اس مقصد کیلئے بنائی جانیوالی کمیٹی کی صوابدید پر چھوڑ دیا ہے اور کہا ہے کہ مذکورہ کمیٹی اپنے اجلاس میں ان مدارس کو کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کریں گی۔
کھالیں