سیاسی اور سماجی سطح پرکورونا سے متعلق کوئی ہم آہنگی نہیں،چودھری شجاعت

سیاسی اور سماجی سطح پرکورونا سے متعلق کوئی ہم آہنگی نہیں،چودھری شجاعت

  

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ یہ بات افسوسناک ہے کہ ہمارے ملک میں سیاسی اور سماجی سطح پر اس بیماری کے حوالے سے کوئی ہم آہنگی نہیں پائی جاتی۔ اللہ تعالیٰ نے اس بیماری کے ذریعے یہ ثابت کر دیا ہے کہ کوئی ایٹم بم یا میزائل ہمیں کورونا سے نہیں بچا سکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی رہنماؤں سینیٹر کامل علی آغا اور میاں عمران مسعود سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کامل علی آغا سے کہا چونکہ آپ کا لوہے کا کاروبار ہے، آپ انتظار کریں چار ارب روپے کا میزائل اب لوہے کے بھاؤ بکے گا، آپ بھی اس کی بولی میں حصہ لیں ہو سکتا ہے کہ یہی میزائل چار سو روپے میں مل جائے۔ چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ نجات صرف اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور اس سے معافی طلب کرنے میں ہے، اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کا یہی واحد راستہ ہے جس کو اپنا کر ہم اپنی دنیا اور آخرت بہتر بنا سکتے ہیں۔

چودھری شجاعت

مزید :

صفحہ آخر -