مرید عباس قتل کیس،ملزم عادل کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر نوٹس جاری

  مرید عباس قتل کیس،ملزم عادل کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر نوٹس جاری

  

کراچی (این این آئی)اینکر مرید عباس قتل کیس میں اہم پیش رفت سپریم کورٹ رجسٹری نے مرید عباس قتل کیس کے اہم ملزم عادل زمان کی ضمانت منسوخ کی درخواست پر نوٹس جاری کردیا،عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور ملزم سے اگست کے پہلے ہفتے میں تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ رجسٹری میں مرید عباس قتل کیس کے اہم ملزم عادل زمان کی درخواست ضمانت منسوخ کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، دوران سماعت مدعی مقدمہ زار عباس کے وکیل نے موقف اختیار کیا کے عادل زمان دونوں افراد کے قتل وقت عاطف زمان کے ساتھ تھاگواہ عمر ریحان نے اپنے 161اور 164کے بیان میں عادل زمان کی موجودگی کا بتایاعاطف زمان جب مرید عباس پر گولیاں چلا رہا تو عمر ریحان نے اس کو پکڑا عادل زمان نے عمر ریحان کو بھی پکڑا اور پھر اس پر بھی فائرنگ کرنے کی کوشش کی گئی عمر ریحان نے ساری باتیں اپنے بیانات میں ریکارڈ کرائیں تھیں سندھ ہائیکورٹ نے چشم دیدگواہ کے بیانات کے بجائے مدعی کے بیان کو دیکھتے ملزم کو ضمانت دے دی۔

مرید عباس قتل کیس

مزید :

صفحہ آخر -