عمران خان سابق حکمرانوں کا گند صاف کررہے ہیں،مامون راجپوت

  عمران خان سابق حکمرانوں کا گند صاف کررہے ہیں،مامون راجپوت

  

جوہانسبرگ(فہیم شبیرسے)پاکستان تحریک انصاف جنوبی افریقہ کے رہنما رانا مامون راجپوت نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت کی سمت درست ہے،جلد ہی مشکل حالات سے نکل کر پاکستان کو قائد کا پاکستان بنائیں گے،ماضی کے حکمرانوں کا گند عمران خان صاف کررہے ہیں۔رانا مامون راجپوت نے کہااداروں میں اصلاحات اورغریب کوریلیف تحریک انصاف حکومت کی اولین ترجیح ہے،اپوزیشن کی اے پی سی لوٹ کا مال بچاؤ تحریک ہے،پاکستانیوں نے انہیں مسترد کردیا ہے، اب یہ ماضی کا حصہ بن چکے ہیں۔ پاکستان میں پہلی بار کرپشن پربڑے بڑے لوگ قانون کے کٹہرے میں کھڑے ہو رہے ہیں۔کرپٹ افراد جتنا مرضی شور مچا لیں احتساب سے نہیں بچ سکتے۔

مامون راجپوت

مزید :

صفحہ آخر -