احتساب کے نام پر انتقام لینے والی حکومت نہیں چل پائے گی، چانڈیو

احتساب کے نام پر انتقام لینے والی حکومت نہیں چل پائے گی، چانڈیو

  

حیدرآباد(آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ احتساب کے نام پر انتقام لینے والی حکومت نہیں چل پائے گی، اس ناکام حکومت کو جلد جانا پڑے گا، ہم ہر حال میں پاکستان کی عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور ہمیں عدلیہ ہی سے انصاف کی امید ہے۔پی ٹی آئی وفاقی طرز کی سوچ رکھنے کے بجائے علاقائی سوچ رکھنے والی پارٹی ہے۔وہ حیدرآباد میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنما عاجز دھامراہ اور ضلعی صدر صغیر قریشی بھی موجود تھے۔ مولابخش چانڈیو نے کہا کہ اگر ان حکمرانوں کو تبدیل نہیں کیا گیا تو پھر بڑا طوفان برپا ہوگا، حکمرانوں نے اپنے گوریلوں کو چھوڑ رکھا ہے، وزیراعظم پارلیمنٹ میں کیسے کہتے ہیں کہ میرے علاوہ کوئی آپشن نہیں جبکہ سب جانتے ہیں کہ انہیں جمہوری طریقے سے نہیں لایا گیا، انہوں نے کہا کہ ہم کہہ رہے ہیں کہ آپ کا لاڈلے کو لانے کا تجربہ ناکام ہوگیا ہے، سب افراتفری کا شکار ہیں، آپ نے عینک والے جن پال رکھے ہیں جنہیں وزیر بنایا ہوا ہے اور وہ ہر ایک کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہیں ایسے نہیں چلے گا۔

چانڈیو

مزید :

صفحہ آخر -