دورہ انگلینڈ: دوسرا 4روزہ اسکواڈ پر یکٹس میچ آج شروع ہوگا

دورہ انگلینڈ: دوسرا 4روزہ اسکواڈ پر یکٹس میچ آج شروع ہوگا

  

ڈربی (اے پی پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کا دوسرے 4 روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ آج سے شروع ہوگا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز تین، تین گھنٹوں پر مشتمل 2 ٹریننگ سیشنز میں کوچز یونس خان، مشتاق احمد اور وقار یونس کی زیر نگرانی خوب ٹریننگ کی۔ 24 تا 27 جولائی تک قومی کرکٹ ٹیم کا 4 روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کا انعقاد ہوگا۔ 28 جولائی کو قومی اسکواڈ میں شامل ایک رکن بذریعہ ویڈیو کانفرنس، میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے لئے دستیاب ہوگا۔ اس حوالے سے تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی۔ 29 جولائی کو پاکستان کرکٹ ٹیم تین، تین گھنٹوں پر مشتمل 2 ٹریننگ سیشنز میں شرکت کریگی۔ یہ سیشنز برطانوی وقت کے مطابق صبح 10 اور دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔ 30 جولائی کو پاکستان کرکٹ ٹیم تین، تین گھنٹوں پر مشتمل 2 ٹریننگ سیشنز میں شرکت کرے گی۔ یہ سیشنز برطانوی وقت کے مطابق صبح 10 اور دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔ یکم اگست کو قومی سکواڈ پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے ڈربی سے مانچسٹر روانہ ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -