چیئرمین این ڈی ایم اے سے یورپی یونین کے سفیر کی ملاقات

  چیئرمین این ڈی ایم اے سے یورپی یونین کے سفیر کی ملاقات

  

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر آننے مارکل نے چیئرمین این ڈی ایم اے افضل خان سے ملاقات کی ہے یورپی یونین کی سفیر نے پاکستان کے کورونا وائرس کیخلاف موثر اقدامات کو سراہا ملاقات میں سفیر نے یورپی یونین اور یو این او ڈی سی کی جانب سے کورونا وباء کیخلاف حفاظتی سامان حوالے کر دیا سیکیورٹی ورکرزکیلئے 25 ہزار پی پی ایز کٹس دی گئی ان کٹس میں میڈیکل پروٹکٹیو سوٹ، دستانے، سینیٹائزر، شوز کور، کے این95 ماسک اور فیس شیلڈ شامل ہیں۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے پاکستانی عوام اور حکومت کیطرف سے یورپی یونین اور یو این او ڈی سی کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات

مزید :

صفحہ آخر -