کمشنر،ڈپٹی کمشنرزانسداد ڈینگی اقدامات کی خودنگرانی کریں، یاسمین راشد

      کمشنر،ڈپٹی کمشنرزانسداد ڈینگی اقدامات کی خودنگرانی کریں، یاسمین راشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے ہدایت کی ہے کہ تمام کمشنرزاورڈپٹی کمشنرزاپنے علاقوں میں ڈینگی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کی خودنگرانی کریں، سرویلنس ٹیمیں ڈینگی لارواکے تدارک کیلئے ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کے بعدکارروائی کریں، سرکاری اورنجی لیبزکے اعدادوشمارجمع کئے جائیں۔ صوبائی وزیر صحت نے عوام سے ڈینگی پرقابوپانے کیلئے احتیاطی تدابیرپرعملدرآمدکرنے کی اپیل کی ہے۔گزشتہ روز وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت اجلاس برائے انسداد ڈینگی مہم ہوا،جس میں صوبائی وزیراوقاف سعیدالحسن جعفری، صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن(ر) محمدعثمان یونس، ڈپٹی کمشنرلاہوردانش افضال، سی ای اولاہور ڈاکٹرشعیب اوروڈیولنک کانفرنس کے ذریعے تمام کمشنرزاورڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔اس موقع پر یاسمین راشد نے کہاکہ صوبہ بھرمیں ڈینگی لارواکے تدارک کیلئے سرویلنس ٹیموں کومتحرک کیاجائے۔ڈینگی وباء کے غلط اعدادوشماربالکل برداشت نہیں کریں گے۔ صوبہ بھرمیں کوروناوائرس، پولیو اورڈینگی وباء کے تدارک کیلئے محکمہ صحت اقدامات اٹھارہاہے۔
یاسمین راشد

مزید :

صفحہ آخر -