کشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضہ اور مظالم کیخلاف، جماعت اسلامی کا 5اگست کو اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان

  کشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضہ اور مظالم کیخلاف، جماعت اسلامی کا 5اگست کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی 5اگست کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کرے گی جس میں قومی قیادت شریک ہوگی۔ آج تک ہماری کسی حکومت نے کشمیر پر جرأت مندانہ موقف نہیں اپنا یا۔ہر آنے والی حکومت نے کشمیر کی آزادی کے بڑے بلندو بانگ دعوے اور وعدے کئے مگر پھر خاموش ہوکر بیٹھ گئی۔موجودہ وزیر اعظم نے بھی ٹیپو سلطان بننے کا نعرہ لگایا،اقوام متحدہ میں بڑی زوردار تقریر کی مگر پھر بازوپر کالی پٹیاں باندھنے اور جمعہ جمعہ احتجاج کرنے پر آگئے اور اب وہ بھی بھول چکے ہیں۔کشمیر میں ایک قتل عام جاری اور ظلم و جبر کی سیاہ رات چھائی ہوئی ہے۔عالمی ادارے بھی اس لئے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں کہ ہماری حکومت چپ سادھے بیٹھی ہے۔ہم اپوزیشن کا حصہ ہیں اگر اے پی سی ہوئی تو اس میں اپنے ایجنڈے کے ساتھ جائیں گے۔ہم چاہتے ہیں کہ اے پی سی کا مہنگائی،بے روز گاری اور آئی ایم ایف کی غلامی سے نکلنے کیلئے واضح ایجنڈا ہونا چاہئے۔ایسا ایجنڈا جس میں عوام کے مسائل کا بھی کوئی حل تلاش کرنے پر اتفاق ہو۔ حکمرانوں کے محلوں تک کشمیر کی مظلوم ماؤں بہنوں بیٹیوں کی آواز پہنچانے کیلئے 5اگست کو اسلام آباد میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس میں سیاسی و مذہبی شخصیات شرکت کریں گی۔حکومت ابھی تک چاند کے مسئلے میں پھنسی ہوئی ہے جبکہ عوام کو مہنگائی نے دن کی روشنی میں بھی تارے دکھا دیئے ہیں۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم، وسطی پنجاب کے امیر جاوید قصوری اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف بھی موجود تھے۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کشمیر قراردادوں سے آزاد ہوتا تو اب تک اقوام متحدہ کشمیر 23سو زیادہ قراردادیں پاس کرچکی ہے۔ آخری گولی اورآخری سانس تک لڑنے کااعلان کرنے والی حکومت نے ابھی تک پہلا قدم نہیں اٹھایا۔
سراج الحق

مزید :

صفحہ اول -