حکومت کرپشن کے خاتمے اور احتساب پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریگی: گورنر پنجاب

      حکومت کرپشن کے خاتمے اور احتساب پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریگی: گورنر ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ نیب کو ختم نہیں کیا جاسکتا،اپوزیشن کے پاس نیب اصلاحات کیلئے کوئی تجاویز ہیں توسامنے لیکر آئے،اپوزیشن کے کسی دما دم مست قلندر سے حکومت کو خطر ہ نہیں،اپوزیشن جو مر ضی کرلے حکومت 2023ء تک اپنی آئینی مدت پوری کر ے گی۔ وہ گور نر ہاؤس لاہور میں چین فار ایسوسی ایشن کی جانب سے کورونا سے بچاؤ کے لئے1لاکھ ماسک عطیہ کر نے کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔گور نر پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں آئے روز احتجاج کی دھمکیاں دے رہی ہیں مگر پاکستان کے عوام اپوزیشن نہیں حکومت کے ساتھ ہیں اس لیے ہمیں اپوزیشن کے کسی احتجاج سے کوئی خطر ہ نہیں، عوامی مینڈ یٹ کے مطابق حکومت اپنی مدت ہر صورت پورا کر یگی۔ کورونا بحران کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا کے بڑے بڑے ممالک کو بھی معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔ امریکہ و برطانیہ جیسے ممالک کی معیشت بھی کورونا کے سامنے گھٹنے ٹیک چکی ہے مگر اس کے باوجود وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ ان حالات میں اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ سڑکوں پر نکلنے کی دھمکیاں دینے کی بجائے حکومت کا ساتھ دیں۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ موجودہ حکومت شفاف اور بلاتفر یق احتساب پر یقین رکھتی ہے ملک کو معاشی طور پر بھی مضبوط اور خوشحال بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ملک کو کر پشن جیسے ناسور سے نجات دلائی جائے۔ حکومت کر پشن کے خاتمے اور احتساب پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کر ے گی۔ اپوزیشن کا یہ کہنا کہ نیب کو ختم کر دیا جائے کسی بھی صورت درست نہیں ہے لیکن اگر اپوزیشن کے پاس نیب میں اصلاحات کیلئے کوئی تجاویز ہیں تو سامنے لیکر آئیں۔

گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ اول -