گریڈ22کے افسر رضوان ملک ایم ڈی پیپرا تعینات
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت نے گریڈ22کے افسر رضوان ملک کو ایم ڈی پیپرا تعینات کردیا،ان کا تعلق ایڈمنسٹریٹو گروپ سے ہے جبکہ اس سے قبل رضوان ملک سیکرٹری نجکاری کے طور پر کام کر رہے تھے۔اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے گریڈ22کے افسر رضوان ملک کو منیجنگ ڈائریکٹر پیپرا تعینات کردیا،ان کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ سے ہے جبکہ اس سے قبل رضوان ملک سیکرٹری نجکاری کے طور پر کام کر رہے تھے۔رضوان ملک کی تعیناتی فوری طور پر تاحکم ثانی کی گئی ہے۔اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
رضوان ملک