افغان فورسز کا صوبہ ہرا ت پر فضائی حملہ،20افراد جاں بحق، 25شدید زخمی

  افغان فورسز کا صوبہ ہرا ت پر فضائی حملہ،20افراد جاں بحق، 25شدید زخمی

  

ہرات(آئی این پی)افغانستان کے صوبے ہرات میں افغان فورسز کی فضائی بمباری سے 20 افراد جاں بحق جبکہ 25سے زائد زخمی ہو گئے، مرنے والوں میں بچوں اور خواتین سمیت 8 عام شہری جاں بحق ہوئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ہرات میں افغان فورسز کی فضائی بمباری سے 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں عام شہریوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔اس ضمن میں گورنر ہرات دفتر کا کہنا ہے کہ افغان فضائیہ نے طالبان کو نشانہ بنایا، حملے میں طالبان کے کئی رہنما ہلاک ہوئے۔افغان فورسز کی جانب سے کیے جانے والے حملے میں ہلاکتوں کے بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ فضائی بمباری کے نتیجے میں عام شہریوں کی ہلاکت کی خبروں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس ضمن میں تحقیقات عمل میں لانے کے بعد نتائج سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

گورنر ہرات

مزید :

صفحہ اول -