فلم انڈسٹری کو حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے، مہک نور

فلم انڈسٹری کو حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے، مہک نور

  

لاہور(فلم رپورٹر)ہماری فلم انڈسٹری کو حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے جب تک زوال پذیر پاک فلم انڈسٹری کی حکومت وقت سرپرستی نہیں کرے گی فلم انڈسٹری اپنے پا ں پر کھڑی نہیں ہو سکتی ان خیالات کا اظہار فلم اورسٹیج کی معروف اداکارہ و پرفارمرمہک نورنے گفتگو میں کیا کہا کہ جس طرح فلم میکر فلم اور سینما انڈسٹری کو بین الاقوامی مارکیٹ پر لانے کیلئے کوشاں ہیں اگر حکومت کی طرف مناسب سپورٹ مل جائے توہماری فلم انڈسٹری دنوں میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گی کہا کہ جلد ہماری فلم انڈسٹری ایک بار پھر پوری دنیا میں یہ ثابت کر دے گی کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔

جو ٹیلنٹ پاکستان میں ہے وہ کسی اور ملک میں نہیں۔میں دنوں شالیمار تھیٹر میں پیش کئے جانے والے ڈرامے میں پرفارم کررہی ہوں۔

مزید :

کلچر -