سرکاری کی چینل کی کارکردگی مایوس کن ہورہی ہے،فنکار

سرکاری کی چینل کی کارکردگی مایوس کن ہورہی ہے،فنکار

  

لاہور(فلم رپورٹر) شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن کی کارکردگی دن بدن مایوس کن ہورہی ہے۔قومی چینل کو تباہ کرنے والے جعلی ڈگریوں اور سفارش پر بھرتی ہونے والے نااہل ملازمین ہیں اگر فوری طور پر ناہل اور کرپٹ ملازمین کو پی ٹی وی سے نہ نکالا گیا تو اس عظیم ادارے کی داستان بھی تاریخ نہ ملے گی۔کچھ عرضہ قبل یہ خبر سننے میں آگئی تھی کہ قومی چینل کی لائسنس فیس میں 100فیصد سے بھی زیادہ اضافہ کیا جا رہا ہے چینل کو مفاد پرست اور کرپٹ لوگوں کے چنگل سے آزاد کرنا ہوگا۔خرم شیراز ریاض،شاہد حمید،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری،شانسید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،انیس حیدر،ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری سمراٹ،صومیہ خان،حمیرا چنا،اچھی خان،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،سفیان،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں نے کہا کہ فنکار برادری سمیت ٹی وی کی لائسنس فیس میں اضافہ کسی کو قبول نہیں ہے یہ غریب عوام پر ایک بہت بڑا ظلم ہے حکومت کو یہ فیصلہ واپس لینے کی ضرورت ہے۔

مزید :

کلچر -