سیریل ”چلتی کا نام گاڑی“ میں اہم کردار ہے، حباخان

سیریل ”چلتی کا نام گاڑی“ میں اہم کردار ہے، حباخان

  

لاہور(فلم رپورٹر) ماڈل واداکارہ حبا خان نے کہا ہے کہ نجی چینل کیلئے بنائی جانے والی ڈائریکٹر جبران کی نئی ڈرامہ سیریل ”چلتی کا نام گاڑی“میں ایک اہم نوعیت کا کردار ادا کررہی ہوں اس کردار میں پرفارمنس کا بے حد مارجن موجود ہے۔اس میگا پراجیکٹ کے پروڈیوسرز جمال شیخ اور طارق شیخ ہیں۔ ماڈلنگ میرا شوق اور ایکٹنگ جنون ہے، ٹی وی پر کام سے کبھی انکار نہیں کیاافیئر کے لئے وقت نہیں ان دنوں ایک ٹی وی پراجیکٹ کر رہی ہوں۔حبا خان نے کہا کہ کامیابی ہمیشہ ایک طویل سفر طے کرنے کے بعد ہی حاصل ہوتی ہے اور شوبزانڈسٹری تو ویسے بھی کانٹوں کی سیج کی طرح ہے۔

جس پر پھونک پھونک کر قدم رکھنا پڑتا ہے، خود کو اس لحاظ سے خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ ماڈلنگ کے ذریعے شوبز میں آئی۔انہوں نے کہا کہ وہ سب کچھ نہیں کر سکتی جس کی مجھے میرا مذہب اور معاشرہ اجازت نہیں دیتابالی ووڈ میں کام کرنا جرم نہیں ہے۔اس وقت مختلف ٹی وی پراجیکٹس میں اداکاری کررہی ہوں میں صرف ان ڈراموں میں اداکاری کی پیشکش قبول کرتی ہوں جن میں میرا کردار پاور فل ہو۔

مزید :

کلچر -