کراچی:دودھ کی من مانی قیمت کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

  کراچی:دودھ کی من مانی قیمت کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہرقائد میں دودھ کی من مانی قیمت کے خلاف کمشنر افتخارشالوانی نے نوٹس لے لیا اور فوری طور پر زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق کمشنرکراچی نے پرائس مجسٹریٹ اور اسسٹنٹ کمشنرز کو کریک ڈاون کرنے کا حکم دیا ہے۔ افتخار شالوانی کا کہنا ہے کہ شہر میں دودھ کی قیمت سرکاری نرخ کے برخلاف وصول کی جارہی ہیں، جس جگہ قیمت زائد وصول کی جارہی ہے اس کے خلاف ایکشن لیا جائے۔انہوں نے بتایا کہ میٹنگ میں قیمت 94 روپے فی لیٹر دودھ فروخت پر اتفاق ہوا تھا لیکن اس سے زائد قیمت میں دودھ فروخت ہورہا ہے، پرائس کنٹرول ایکٹ 2005 کے تحت بھاری جرمانے اور گرفتاریاں ہوں گی۔دوسری جانب قیمت بڑھانے کا اعلان کرنے والے شاکر گجر، ایسوسی ایشن کے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اب ڈیری کیٹل فارمرزایسوسی ایشن کے تنظیمی عہدے سے مستعفی ہورہا ہوں، کسی بھی صورت حال میں ایسوسی ایشن کے معاملات کا ذمہ دار نہیں ہوں۔شاکرگجر نے کہا کہ دودھ کی قیمت کے حوالے سے ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کردار ادا کرے، ہم ڈھائی سالوں میں کمشنرکراچی سے دودھ کی سرکاری قیمت بڑھوانے میں ناکام رہے

مزید :

صفحہ اول -