سسٹر رتھ لیوس کا انتقال نا قابل تلافی نقصان ہے، سعدیہ راشد

سسٹر رتھ لیوس کا انتقال نا قابل تلافی نقصان ہے، سعدیہ راشد

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی صدر محترمہ سعدیہ راشد نے ممتاز سماجی کارکن اور دار السکون کرا چی کی روح رواں سسٹرروتھ لیوس کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انسانیت کے لیے بڑے پیمانے پر بے سہارا معذور بچوں اور بوڑھوں،معاشرتی طور پر بے گھر لڑکیوں اور بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے ان کی خدمات گراں قدر ہیں،جس کا دائرہ تقریبا ً 51 سال پر محیط ہے۔ انہوں نے رتھ لیوس کے اہل خانہ، دارالسکون کے عملے اور تنظیم کے رہائشی بچوں سے بھی اس ناقابل تلافی نقصان پر دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ ہمدرد نے ہمیشہ ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے اوران کی ناقابل فراموش خدمات کے اعتراف میں 2018 میں حکیم محمد سعید ایوارڈ سے بھی نوازا۔انہوں نے حکومت پاکستان سے ان کی خدمات کے اعتراف میں اعلی سول ایوارڈ دیئے جانے کی کے ساتھ ان کے نام سے کراچی میں کوئی شاہراہ یا سڑک کو منسوب کیے جانے کی شفارش کی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -