بے پناہ ٹیلنٹ کے باوجود فن موسیقی زوال کا شکار، رفیق حسین

  بے پناہ ٹیلنٹ کے باوجود فن موسیقی زوال کا شکار، رفیق حسین

  

لاہور(فلم رپورٹر) پاکستان موسیقی کے ٹیلنٹ سے بھرا پڑا ہے ہر روز ملک کے کسی کونے سے سوشل میڈیا پر کوئی نہ کوئی آواز وائرل ہو جاتی ہے مگر مرکز میں یہ فن اب زوال کا شکار ہے گلوکار خود ہی شاعر ہے اور خود ہی کمپوزر جس کی وجہ دوسرے کے فن پر اعتماد کی کمی ہے گلوکاروں کی کئی سالوں سے ویڈیو آئی اور نہ ہی آڈیو،ایسے میں کئی موسمی گلوکار پیدا ہوگئے ان خیالات کا اظہار معروف موسیقار اور غزل گائیک رفیق حسین نے کیا ری مکس کی جگہ اب کوور سونگ آگیا جس سے آڈیو اور ویڈیو دونوں کے پیسے بچانے کی خاطر سنگر بار بار ایک ہی گانا گارہے ہیں اور اچھا سننے کے خواہش مند اب شاندار موسیقی سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔

موسیقی اب ریاض اور ریاضت کے بغیر ہے کسی ٹی وی چینل پر نہ کوئی میوزک رائلٹی شو ہے اور نہ ہی موسیقی کو لے کر کوئی ایوارڈ شو اور جو چند ہوئے بھی تو وہ خود نقائص سے بھرپور اور کریڈیبیلیٹی سے محروم تھے۔

مزید :

کلچر -