ذوالحجہ اللہ کی راہ میں قربانی کامہینہ ہے،مولانا عبدالرحمن سلفی

  ذوالحجہ اللہ کی راہ میں قربانی کامہینہ ہے،مولانا عبدالرحمن سلفی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت غربااہلحدیث پاکستان ورئیس جامعہ ستاریہ الاسلامیہ مولاناعبدالرحمن سلفی نے کہاہے کہ ذوالحجہ کامہینہ اللہ کی راہ میں قربانی اوراسکا ذکروبراء بیان کامہینہ ہے اسکاپہلے عشرہ کی اہمیت وفضیلت کاذکرکئی احادیث میں آیاہے کوئی نیک عمل ذکرواذکارونوافل،تلاوت قرآن،صدقہ خیرات ودیگرنیکیوں کااجر دیگرآیام سے زیادہ عطاکیاجاتاہے پہلے عشرہ تکبیرات کاکثرت سے ذکر کرنا چاہیے اور جو قربانی کاارادہ رکھتاہے اسے چاہیے وہ ناخن وبال وغیرہ ان دس دنوں میں نہ کاٹے تو اسے کامل قربانی کاثواب حاصل ہوگافضائل عشرہ وذالحجہ کابیان کرتے ہوئے مولاناعبدالرحمن سلفی نے مزید کہاکہ ایام تشریق میں خصوصا9ذالحجہ کاروزہ بڑی فضیلت رکھتاہے صحابہ کرام اس عشرہ میں کثرت سے روزہ،تکبیرات ونیکی کے امور کاخصوصی اہتمام کرتے تھے ہمیں چاہیے کہ قربانی کے اصل مقاصد کو مدنظررکھیں اوراللہ کی نافرمانیوں سے اجتناب کریں اپنے نفس کی قربانی دیں تمام غیرشرعی امور سے خودکو بچائیں تاکہ ہماری قربانیاں ہمارے لیے آخرت میں نجات کازریعہ بن جائیں۔

مزید :

صفحہ اول -