عیدالاضحی پر ایس او پیز پرمکمل عملدرآمد کیا جائے،محمد فیصل

  عیدالاضحی پر ایس او پیز پرمکمل عملدرآمد کیا جائے،محمد فیصل

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کریڈو ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نائب صدر معروف سماجی رہنما محمد فیصل نے کہا ہے کہ حکومتی کاوشوں کے باعث ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی سے کمی واقع ہورہی ہے۔عوام کو چاہیے کہ وہ عید الاضحی کے موقع پر حکومتی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں تاکہ اس مہلک وبا کو مکمل شکست دی جاسکے۔جمعرات کو جاری بیان میں محمد فیصل نے کہا کہ وفاقی اور تمام صوبائی حکومتوں کی کوششوں کی بدولت ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ مریضوں کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عید الفطر پر عوام کے بے احتیاطی کے باعث مریضو ں کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ ہوا تھا اور اس کے نقصانات دیکھنے میں آئے تھے۔اب عید الاضحی کی آمد ہے۔عوام کو چاہیے کہ وہ حکومتی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں۔کوشش کی جائے کہ انتظامیہ کی جانب سے مختص مقامات پر قربانی کا فریضہ ادا کیا جائے اور آلائشوں کو گلیوں اور سڑکوں پر پھینکنے سے گریز کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اور عوام نے احتیاط کا مظاہرہ کیا تو وہ دن دور نہیں جب پاکستان کورونا وائرس کی وبا کو مکمل طور پر شکست دینے میں کامیاب ہوجائے گا۔

مزید :

صفحہ اول -