بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہوسپٹل کراچی میں کورونا ٹیسٹ انتہائی کم قیمت کیا جا رہا ہے

  بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہوسپٹل کراچی میں کورونا ٹیسٹ انتہائی کم قیمت کیا جا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(خصوصی رپورٹر) بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہوسپٹل کراچی میں سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن سے منظور شدہ اورNDMA کے تعاون سے کرونا ٹیسٹنگ کی سہو لیات انتہائی سستی قیمت میں مہیا کی جا رہی ہے۔چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین کے اس احسن اقدام کی بدولت یہ ٹیسٹ تین ہزار روپے میں دستیاب ہے۔ مالیکیولر لیب بحریہ ٹاؤ ن کراچی میں پیر تا جمعہ صبح 10:00 تا دوپہر 2:00 بجے تک ڈبلیو ایچ او کے سٹینڈرڈ کے مطابق کورونا ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔ کرونا ٹیسٹ رپورٹ48 گھنٹے میں دستیاب کی جاتی رہی ہے۔واضح رہے کہ ٹیسٹ دینے والے احباب WHO کے مقرر کردہ ہدایات کی روشنی میں منتخب ہوں گی۔بحریہ ٹاؤن کراچی، لاہور اور اسلام آبا د کے ہسپتالوں میں کورونا وائرس ٹیسٹنگ کے لیے مو جود عملہ جدید طرز کی سہولیات اور احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے عوام الناس کی خدمت میں سر گرمِ عمل ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -