کراچی: رینجرز کی کارروائیاں، 10 ملزمان گرفتار

  کراچی: رینجرز کی کارروائیاں، 10 ملزمان گرفتار

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق مختلف کارروائیوں میں گرفتار ہونے والے ملزمان میں بھتہ خور، ڈکیت اور اسٹریٹ کرمنل سمیت ایم کیو ایم لندن کے بھتہ خور بھی شامل ہیں۔رینجرز ترجمان نے بتایا کہ کراچی کے علاقے شارع فیصل سے3 بھتہ خوروں کو گرفتار کیا گیا، جن کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان اسلحے کے زور پر بھتہ وصولی اورچندہ اکٹھا کرنے میں ملوث ہیں۔کورنگی، کراچی انڈسٹریل ایریا، بلدیہ ٹاون اور فیروزآباد میں بھی رینجرز نے کارروائیاں کیں، کارروائیوں کے دوران 7 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ترجمان رینجرز نے کہا کہ ملزمان لوٹ مار، غیر قانونی اسلحہ رکھنے،ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -