ضلع وسطی انتظامی غفلت کا شکار ہے، ریاض حیدر
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی ضلع وسطی کے صدر ور کن سندھ اسمبلی ریاض حیدر نے موجودہ بلدیاتی نظام کے حوالے سے کہا کہ آبادی کے اعتبار سے ضلع وسطی کراچی کا سب سے بڑا ضلع ہے جسے انتظامی غفلت سے ہربار نظر انداز کیا جاتا ہیضلعی وسطی کے کئی علاقوں میں عوام کے لیے تفریحی پارک موجود نہیں ہیں اور جہاں پارک کے لیے زمین آلاٹ کی گئی وہاں قبضہ مافیا نے اپنے ڈیرے جمالیے ہیں کراچی میڈیا ڈپارٹمنٹ سے جاری کردہ بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے ایم این اے ترقیاتی فنڈز کے تحت نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آبادسمیت دیگر علاقوں میں سیوریج کی لائنیں تبدیل کی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی غفلت اور نااہلی سے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر عوام کو مشکلات سے دوچار کرتے ہیں ضلع وسطی کی گلیاں گٹر کے پانی سے اُبل رہی ہیں ضلع میں صفائی ستھرائی کیلیے انتظامات عید الاضحیٰ سے قبل کیے جائیں،عیدالاضحیٰ پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے عوام کو پابند کیا جائے کہ ایس او پیس کے مطابق سنت ابراہیمی ادا کریں۔