کراچی:سندھ اسمبلی پر لگایا گیا سینیٹائزر گیٹ ہٹا دیا گیا

  کراچی:سندھ اسمبلی پر لگایا گیا سینیٹائزر گیٹ ہٹا دیا گیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کی انتظامیہ نے اراکین اسمبلی کے لیے لگایا گیا سینیٹائزر گیٹ ہٹا دیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے سب سے بڑے ایوان میں کرونا ایس او پیز کو نظر انداز کر دیا گیا۔اسمبلی انتظامیہ نے اراکین سندھ اسمبلی کے لگایا گیا سینیٹائزر گیٹ ہٹا دیا۔سندھ اسمبلی کے مختلف گیلریز میں لگے ہینڈ سینیٹائزرز بھی خالی ہیں۔ارکان اسمبلی اور اسٹاف بغیر احتیاطی تدابیر آناجانا کر رہے ہیں۔دوسری جانب سندھ اسمبلی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سینیٹائزرگیٹ ہٹایا نہیں گیا بلکہ طوفانی بارش کے باعث ٹوٹا ہے۔خیال رہے کہ سینیٹائزر ٹنل سندھ اسمبلی کے داخلی دروازے پر لگائی گئی تھی۔سینی ٹائزرٹنل کی مشینری دھوپ میں پڑی خراب ہونے لگی۔

مزید :

صفحہ اول -