نغمانہ شیخ کامجموعہ”دھوپ میں جلتے خواب“ شائع ہوگیا

  نغمانہ شیخ کامجموعہ”دھوپ میں جلتے خواب“ شائع ہوگیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)معروف افسانہ نگار نغمانہ شیخ کا افسانوں پر مبنی مجموعہ دھوپ میں جلتے خواب شائع ہوگیا ہے اس کتاب میں مردوں کے مردہ معاشرے میں عورت کے حوالے سے درندگی روح کاشاخسانہ بلکہ تازیانہ ہے اظہار کی پختگی کے ساتھ افسانوں میں خوب صورت جملوں کی ادائیگی کا استعمال خوش اسلوبی سی کیا گیا ہے اس کتاب میں سترہ افسانے شامل ہیں نغمانہ شیخ اپنی شخصیت اور فن خطابت کے اعتبار سے نمایاں حیثیت رکھتی ہیں صحافت کے ساتھ ساتھ گذشتہ پندرہ سالوں سے لکھ رہی ہیں کراچی پریس کلب آرٹس کونسل اور دیگر تقریبات میں افسانے مقالے تنقیدی نشست میں حصہ لیتی رہی ہیں یہ انکی پہہلی تصنیف ہے جو کہ حقوق نسواں کی کی آواز بلند کرتے ہوئے عورت کی بے بسی اور مرد کی بے حسی بہتر انداز میں پیش کیا گیا ہے نغمانہ شیخ اپنے افسانوں میں معاشرے کے بد نماں پہلو کو بے باک اور حقیقی انداز سےv پیش کیاہے اس مجموعہ کی ادبی حلقوں میں پزیرائی ہورہی ہے

مزید :

صفحہ اول -