شیخوپورہ، 2سگے بہن بھائی کزن سمیت جوہڑ میں ڈوب کر جاں بحق

شیخوپورہ، 2سگے بہن بھائی کزن سمیت جوہڑ میں ڈوب کر جاں بحق

  

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)چیچوں کی ملیاں روڈ بھٹہ نمبر8کے قریب اسلم ڈوگربرکس کمپنی میں کام کرنے والے مزدروں کے گھر لاہور سے آئے ہوئے دوسگے بہن بھائیوں اورانکا کزن بارشی پانی کے جوہڑمیں ڈوب کر جان کی بازی ہارگئے،جان بحق ہونے والے بچوں کی لاشوں پر ان کے ورثا دھاڑیں مار مار کرروتے رہے،بتایا گیا ہے کہ محنت کش طارق کا 7سالہ بیٹا ارسلان،بیٹی آرزو5سالہ اورانکا کزن عبیدرضا ولد طارق 7سالہ شاد باغ سے شیخوپورہ میں مہمان آئے ہوئے تھے جو مون سون کی بارشوں میں خالی کھڈئے میں پانی جمع ہونے کے بعد نہارہے تھے اورنہاتے ہوئے 10فٹ گہرائی میں چلے گئے اور ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جن کے ڈوبنے اور بچانے کا شور سن کر مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت تینوں لاشوں کو پانی سے نکال لیا۔ ریسکیواہلکاروں کے مطابق میڈیا کی جانب سے دی جانے والی اطلاع کے بعد گاڑیاں جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئیں۔ متعلقہ تھانہ کی پولیس نصف گھنٹہ تاخیر سے جائے وقوعہ پر پہنچی اور پولیس سے معلومات کے لیے لوکل تھانہ کے نمبر بھی خراب ہونے کی وجہ سے میڈیا کے نمائندوں کوشدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔

تین بچے جاں بحق

مزید :

صفحہ اول -