پشاور میگا سفری منصوبے بی آر ٹی کا کنٹرول روم فنکشنل ہو گیا وزیر ٹرانسپورٹ کو بریفنگ

پشاور میگا سفری منصوبے بی آر ٹی کا کنٹرول روم فنکشنل ہو گیا وزیر ٹرانسپورٹ ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ملک شاہ محمد وزیر نے کہا ہے کہ اب ہر پشاور بس ٹرانزٹ منصوبے کی بس، روٹس اور سٹیشن کی آنلائن مانیٹرنگ شروع ہوگی صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کو بریفینگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ بی آر ٹی کا کنٹرول فنکشنل ہوگیا ہے ملک شاہ محمد وزیر نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبہ بلکل تیار ہے بہت جلد افتتاح کیا جائے گا اور افتتاح کے لئے وزیراعلیٰ کی مشاورت سے وزیر اعظم عمران خان کو دعوت دی جائے گی۔وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ بی آر ٹی کی مدت تکمیل جون 2021 تھی لیکن صوبائی حکومت کی کوشش سے یہ مدت تکمیل سے ایک سال پہلے مکمل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پختونخوا کے غریب عوام اب کم کرایے پر ائرکنڈیشنز بسوں میں سفر کے قابل ہو سکیں گے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -