چرس سمگل کرنیوالی ملزم کی سزا میں تخفیف

  چرس سمگل کرنیوالی ملزم کی سزا میں تخفیف

  

پشاور(نیوز رپورٹر) پشاورہائیکورٹ نے بھاری مقدار میں چرس سمگل کرنے کے الزام میں سزاپانے والی ملزمہ کی سزا میں تخفیف کرتے ہوئے اس کی دوسال پروبیشن قیدکی سزا ختم کردی جسٹس اشتیاق ابراہیم اورجسٹس اعجاز انورپرمشتمل دورکنی بنچ نے دانیال اسد چمکنی ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر مسماۃسراجہ بی بی کی اپیل پر سماعت کی دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمہ پر الزام ہے کہ وہ 15جون 2019کو3400گرام چرس سمگل کرنے کی کوشش کررہی تھی جس پر ملزمہ کو گرفتار کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جبکہ جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزمہ کو ایک سال قید اور دوسال پروبیشن قید کی سزا سنائی جسکے خلاف ملزمہ نے دانیال اسد چمکنی ایڈوکیٹ کے توسط سے ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی اورعدالت نے درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر اس کی دوسال پروبیشن قید کی سزا ختم کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -