ملزمان گرفتار،آئس ہیروئن اور چرس برآمد

ملزمان گرفتار،آئس ہیروئن اور چرس برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے نوجوان نسل کو منشیات کی زہر سے بچانے کی خاطر منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مزید 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں منشیات سمگلر بھی شامل ہیں، گزشتہ روز ہونے والی کارروائیوں میں ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر2 کلو گرام سے زائدہیروئن، لاکھوں روپے ما لیت کی آئس اور ایک کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی ہے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن منصور امان کی خصو صی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید6 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جس کے دوران ڈی ایس پی گلبہار سجاد حسین کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پھندو دیار خان نے پولیس نرفی کے ہمراہ رنگ روڈ پر ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک موٹر کار نمبر 2746کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی سے ایک کلو گرام سے زائد ہیرؤن اور 150گرام آئس برآمد کرکے نہال ولد گل شیر اور بلال ولد جہاد کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسری کاروائی کے دوران خفیہ اطلاع پر شہزاد ولد شاز محمد اور شاہ سوار ولد عمر باچہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 45 گرام آئس برآمد کر لیا گیا اسی طرح تھانہ پشتخرہ پولیس نے رنگ روڈ پر ملزم عامر خان ولد اجمل خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلو گرام ہیروئن برآمد کر لیا جبکہ تھانہ تہکال پولیس نے ملزم ممد شاہ عرف ڈاکٹرے ولد نوشاد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلو گرام چرس برآمد کر لی ہے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی