تاجروں کو ہفتہ اور اتوار کاروبار کھلا رکھنے کی اجازت دی جائے،محمد عاطف حلیم

تاجروں کو ہفتہ اور اتوار کاروبار کھلا رکھنے کی اجازت دی جائے،محمد عاطف حلیم

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور چیمبر آف سمال انڈسٹری کے صدر محمد عاطف حلیم، سینئر نائب صدر حاجی طلا محمد، نائب صدر فرمان الہی نے مطالبہ کیا ہے کہ تاجروں کو ہفتہ اور اتوار کاروبار کھلا رکھنے کی اجازت دی جائے اور کہا ہے کہ دیگر صوبوں کی طرح تاجر برادری کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے دانشمندانہ اقدام اٹھایا جائے اور ہفتہ اور اتوار کو بھی کاروباری مراکز کھولنے کی اجازت دی جائے انہوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہوٹلز، ریسٹورنٹ، شادی ہالز ایس او پیز کے تحت فوری طور پر کھولنے کی اجازت د ی جائے کیونکہ ان کاروبار سے ہزاروں افراد کا روزگار وابستہ ہے اور ان کی بندش سے غربت و بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ہوٹل انڈسٹری کے ساتھ حکومت کے ناروا سلوک نیاس سے وابستہ افراد کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کیا ہے اس وقت اگر حکومت دانشمندی کا ثبوت دیتے ہوئے کاروباری افراد کو ریلیف دے تو یہ ایک خوش آئند بات ہو گی اور سڑکوں پر احتجاج کی ضرورت نہیں رہے گی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -