وزیر اعظم کیخلاف ہرجانہ کیس،8 اگست تک جواب جمع کرنے کا حکم

  وزیر اعظم کیخلاف ہرجانہ کیس،8 اگست تک جواب جمع کرنے کا حکم

  

پشاور(نیوز رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج عبدالماجد نے سابق خاتون رکن صوبائی اسمبلی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف دائرہرجانہ کیس میں وزیراعظم کو 8اگست تک جواب جمع کرنے کا حکم دے دیا گزشتہ روز کیس کی سماعت شروع ہوئی تو فوزیہ بی بی کے وکیل غفران اللہ اور وزیراعظم کیجانب سے سینئروکیل محمد حبیب قریشی بھی عدالت میں پیش ہوئے عدالت کو بتایا گیا کہ وزیراعظم کی جانب سے کیس میں تاحال جواب جمع نہیں کیا گیاجس پر وزیراعظم کے وکیل محمد حبیب قریشی نے عدالت کو بتایا کہ پشاور ہائیکورٹ میں 14دسمبر2019کو جاری آرڈر کے خلاف اپیل دائر کی گئی ہے لہذا جب تک ہائیکورٹ اس اپیل پر فیصلہ نہیں کرتی کیس ملتوی کی جائے عدالت نے دوطرفہ دلائل مکمل ہونے پر وزیراعظم عمران خان کو آرڈر8رول 10ضابطہ دیوانی نوٹس جاری کرتے ہوئے 8اگست تک جواب جمع کرنے کا حکم دیدیا اورقراردیا کہ جواب جمع نہ کرنے کی صورت میں کیس میں پیش رفت کی جائیگی واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی سابق خاتون رکن صوبائی اسمبلی فوزیہ بی بی پر سینٹ میں ووٹ بیچنے کا الزام لگایا تھا جسکے خلاف انہوں نے وزیراعظم کیخلاف 50کروڑ ہرجانہ کا کیس دائر کررکھا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -