پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد 16کروڑ 72لاکھ سے زائد ہوگئی

پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد 16کروڑ 72لاکھ سے زائد ہوگئی

  

 کراچی(این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)کے جاری کیے گئے اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں موبائل فون استعمال کرنیوالے صارفین کی تعداد 16 کر وڑ 72لاکھ 70ہزار سے زائد ہے جبکہ براڈ بینڈ استعمال کرنیوالوں کی تعداد 8کروڑ 11لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔تفصیلات کے مطابق مئی 2020ء کے دوران موبا ئل صارفین کی تعداد 16کروڑ 63لاکھ 60ہزار تھی جو جو ن 2020میں بڑھ کر 16کروڑ 72لاکھ 70ہزارسے زائد ہوگئی۔ تاہم تھری جی اور فور جی استعمال کرنیوالے صارفین کی تعداد مئی 2020ء میں 8کروڑ 11لاکھ 40ہزار تھی جس میں جون 2020میں 12لاکھ 60ہزار کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پی ٹی اے کے اعدادو شمار کے مطابق صارفین کی ا کثر یت 3Gسے 4G LTEپر منتقل ہورہی ہے جس میں جاز 2کروڑ98لاکھ صارفین کیساتھ سرفہرست ہے، جون 2020ء میں 5لاکھ 73ہزار 641نئے صارفین کا اضافہ ہوا، جبکہ زونگ 2کروڑ40لاکھ 4ہزار صارفین کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے کے نیٹ ورک میں گزشتہ ماہ 2لاکھ 49ہزار 227نئے صارفین شامل ہوئے۔ٹیلی نار پاکستان اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے جس کے صارفین کی تعد ا د 1کروڑ78لاکھ 60ہزار ہے جبکہ گزشتہ ماہ 41ہزار983نئے صارفین کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

موبائل صارفین

مزید :

پشاورصفحہ آخر -