قاضی میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ کی جانب سے ٹرامہ بارے تفصیلی رپورٹ جاری

  قاضی میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ کی جانب سے ٹرامہ بارے تفصیلی رپورٹ جاری

  

 نوشہرہ (بیورورپورٹ) قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ کی انتظامیہ نے ٹرامہ کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ جاری کردی۔ قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے پبلک ریلیشن افیسر میاں کستیر کاکاخیل کی جانب سے جاری کردہ اخباری بیان کے مطابق قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ میں ٹرامہ سنٹر کا افتتاح 20 جولائی2019 کو وفاقی وزیر برائے دفاع پرویز خان خٹک نے کیا۔ قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ ضلع کا واحد تدریسی ہسپتال ہے جس میں ٹرامہ سنٹر جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہیں۔ ہسپتال میں ٹرامہ سنٹر کے قیام سے پہلے ضلع نوشہرہ اور دیگر ملحقہ علاقوں کے مریضوں کو دوسرے اضلاع کے ہسپتالوں میں منتقل کرنا پڑتا تھا۔ اب جبکہ ہسپتال میں ٹرامہ سنٹر کی سہولت موجود ہے تو اس کے بدولت گردونواح کے علاقوں کے لوگوں کے لیے یہ کسی نعمت سے کم نہیں۔ ٹرامہ سنٹر میں 20 جولائی2019 سے لے کر اب تک 8000 کے قریب مریضوں کو ٹریٹ کیا جاچکا ہے مزید برآں ٹرامہ سنٹر میں مختلف نوعیت کے مریض آئے ہے جس میں روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ اور گولی لگنا وغیرہ حادثات شامل ہیں۔ ٹرامہ سنٹر ہسپتال کے ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں واقع ہے جوکہ 4 بیڈذ پر مشتمل ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ جدید سہولیات سے آراستہ ہیں۔ ٹرامہ سنٹر کے لیے ہسپتال انتظامیہ نے 10 ڈاکٹرز، 06 نرسز اور 02 ٹیکنیشن تعینات کیے ہیں جو کہ 24/7 اپنی سروس دے رہا ہے۔ ٹرامہ سنٹر ہسپتال کا وہ واحد یونٹ ہے جس نے کرونا جیسی وبا میں بھی اپنی سروسز فراہم کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -